سٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 55ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 340 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، توقع ہے مستقبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More