عرب لیگ کا غزہ کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس آج ریاض میں ہوگا

ریاض(پاک ترک نیوز) عر لیگ کا فلسطین کے محصور شہر غزہ کی تباہ کن صورت حال پر ہنگامی اجلاس آج ریاض میں ہوگا۔
عرب ممالک کے سربراہان صہیونی بمباریوں کی وجہ سے تباہ حال غزہ پر ہنگامی اجلاس کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں، نگراں وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
گزشتہ روز سعودی افریقہ سمٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کی پُر زور مذمت کرتا ہے، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہوگا۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، واضح رہے کہ غزہ پر او آئی سی کا اجلاس کل منعقد ہوگا۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 36 ویں روز بھی جاری ہے، اسرائیلی طیارے رات بھر بمباری کرتے رہے، فاسفورس بم بھی گرائے، غزہ کا الشفا اسپتال اسرائیلی فضائی حملوں کا مسلسل نشانہ بن رہا ہے، اسرائیلی بمباری کے بعد الشفا اور انڈونیشیا کے اسپتال کی بجلی بند ہو گئی، قابض اسرائیلی فوج کے ٹینک النصر اسپتال کے قریب موجود ہیں، جب کہ شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More