نگران وزیراعظم کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز بدھ طلب کر لیا گیا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔
نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے 5 ویں دور سے متعلق امور پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس کے دوران پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023ء تا 2024ء کیلئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024ء ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، بینکوں کو مالی سال 2021ء تا 2022ء میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وفاقی کابینہ ای سی ایل سے نام نکالنے اور ناموں کی شمولیت کا بھی جائزہ لے گی جبکہ بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More