لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ سائوتھ افریقہ سے ہوگا ۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے میدان میں اتریں گی۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 7 میچز جیت چکی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سابقہ پوسٹ