استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہراستنبول میں ترک خاتون اول ایمن اردوان کی دعوت پر فلسطین میں امن (پیس ان پیلسٹائن) کے نام سے ایک سمٹ کا انعقعاد کیا گیا ۔
سمٹ میں پاکستان ،قطر ،لیبیا ،سکاٹ لینڈ ،آذربائیجان اور وینزویلا کی خواتین اول نے شرکت کی ۔ سمٹ میں شریک خواتین اول نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی خاتون اوّل ایمن اردوان کی دعوت پر استنبول میں منعقدہ ’فلسطین میں امن‘ سمٹ میں دنیا بھر کی خواتینِ اول شریک ہوئیں۔
پاکستان، اسکاٹ لینڈ، قطر، لیبیا، آذربائیجان، برازیل اور وینزویلا کی خواتینِ اول نے سربراہی اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کا مشترکہ مطالبہ کیا۔
پاکستانی خاتونِ ا ول بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلے کا واحد حل ہے، عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
فرسٹ اسکاٹش منسٹر کی اہلیہ بولیں کہ فوری کارروائی اور غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے، وینزویلا کی خاتونِ اول نے کہا کہ دنیا غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔