پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا،عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے،بلال بھٹو

مردان(پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ایک بار پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا، عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے۔
مردان میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنیچی جارہی ہیں مگر ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مہنگائی سے ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی لیکن اگر ایک بار پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا، عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے صرف عوام کا پاس یہ حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ان کا حکمران کون ہوگا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پرانے سیاست دانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں، پرانے سیاست دان مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ نہ آج کی سوچتے ہیں اور نہ کل کی، ہم نئی سیاست کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوامی راج قائم کرنے کے لیے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانا ہوگا مسائل کے حل کے لے پی پی کو الیکشن جتوانا ہوگا کیوں کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا حل صرف پی پی کے پاس ہے، ملک کے حالات سب کو معلوم ہیں، ہم مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More