آذربائیجان کا امریکی متعصب رویے کے باعث آرمیینا سے واشنگٹن میں مذاکرات سے انکار

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے امریکی متعصب رویہ کے باعث آرمینا سے واشنگٹن میں ہونیوالے شرکت میں مذاکرات سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق آرمینیا کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں امریکہ کے موقف نے آذربائیجان کو ناراض کر دیا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ 20 نومبر کو واشنگٹن میں آذربائیجان اور آرمینیائی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں "امریکہ کے یک طرفہ رویہ” کی وجہ سے شرکت نہیں کریں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے سینئر امریکی حکام باکو میں ناپسندیدہ تھے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے کہا کہ وہ آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More