اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپےکابوجھ پڑے گا ۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی ہے۔ 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔