تحریک انصاف کو 20 روز میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم،بلے کا نشان برقرار

اسلام آباد( پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی 7 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی رپورٹ جمع کرائے۔
فیصلے میں تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، پاکستان تحریک انصاف 20 روز کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت 20 روز کے اندر کرائے، پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کیلئے نااہل ہوگی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More