ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیدرلینڈ کا دورہ منسوخ

ہیگ (پاک ترک نیوز)
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی درخواست پر پاکستان کا 2024 میں نیدرلینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کو مئی 2024 کے اوائل میں نیدرلینڈز کے خلاف یورپ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر تین اور انگلینڈ کے خلاف چار T20I کھیلنا تھے۔ ان تمام میچوں کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں جون 2024 میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں شیڈول کیا گیا تھا۔تاہم اب پی سی بی اور نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ شیڈول کےمتصادم ہونے اور کھلاڑیوں پرکام کے بوجھ سے متعلق خدشات کے پیش نظر اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس مینیجر روناللڈو لیفے بورےکا کہنا ہے کہ نیدر لینڈ کرکٹ بورڈسمجھتا ہے کہ پی سی بی کس مشکل میں ہے، کھیل کے مصروف شیڈول اور ساتھ ہی ساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئےہم پی سی بی کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کی قدر کرتے ہیں اور اس سیریز کو بعد کی تاریخ میں دوبارہ ترتیب دینے کے منتظر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More