قومی کرکٹرز سے رشوت ، ایس ایچ او معطل، 4 اہلکار لاک اپ

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹرز سے رشوت پر پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سکرنڈ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل، اور 4 اہلکاروں کو لاک اپ کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے کے معاملے میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ ترتیب دے دی۔
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے کہا کہ سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار رشوت ستانی کے معاملے میں ملوث پائے گئے ہیں، جنھیں لاک اپ کر دیا گیا ہے جب کہ ایس ایچ او اور منشی کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جا رہی ہے، جب کہ ملوث اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More