اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستیں کم تعداد میں جمع ہونے پر تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا امکان ہے، اب تک صرف 3161 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
سپانسر شپ اسکیم کے تحت کوٹہ 25 ہزار کا ہے، درخواستیں کم موصول ہونے کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دس دن کی توسیع کی گئی تھی۔