پی ٹی آئی کا بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد آج صبح تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبران پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال تصدیق شدہ فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ فیصلہ ملتے ہی عدالت سے رجوع کریں گے، تصدیق شدہ کاپی نہ بھی ملی تو بھی کیس دائر کریں گے جبکہ تصدیق شدہ کاپی نہ ہونے کی وجہ سےعدالت اعتراض اٹھا سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More