شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More