پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امیدواروں کے تجویز و حمایت کنندگان یا خود ان امیدواروں کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے آر اوز کے دفاتر میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا مزید تھا کہ یہ تمام ہتھکنڈے اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتخابی عمل میں مداخلت کی بدترین مثال ہے، یہ تمام حربے الیکشن کمیشن کی اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ ہم ان حربوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی ٹائیگرز 08 فروری تک اور اس کے بعد بھی ثابت قدم رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More