روسی میزائل نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ،پولینڈ کا دعوی

وارسا (پاک ترک نیوز) پولینڈ کے فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ روسی میزائل نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ایک میزائل ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوا جس سے یوکرائن کی سرحد سے متصل ملک کی طرف سے تشویش پیدا ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روس نے نے یوکرین کے متعدد شہروں پر حملے کیے تھے جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ روس کا یہ یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
نیٹو فوجی اتحاد کے رکن پولینڈ کا کہنا ہے کہ میزائل یوکرین کی سمیت سے داخل اور پولینڈ کی فضائی حدود میں اس نے تقریباتین منٹ کا وقت گزارا ہے یہ 40 کلومیٹر (24 میل) اندر داخل ہوئی۔
پولینڈ کے دفاعی سربراہ جنرل ویزلا کوکولا نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک روسی میزائل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا ہے۔ہم نے ریڈار کے ذریعے اس کی نگرانی کی ۔ ہمارے پاس ریڈارز اور [نیٹو] اتحادیوں سے اس کی تصدیق ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس اور یوکرین کے قریب واقع یورپی ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جس پر روس نے فروری 2022 میں حملہ کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More