قازقستان نے امارات اسلامیہ کو کالعدم گروپوں کی فہرست سے نکال دیا

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان نے امارت اسلامیہ کو کالعدم گروپ کی فہرست سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قازقستان کے سفیر علیم خان یاسین گالدیف نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں کہا کہ ان کے ملک نے امارت اسلامیہ کو ان گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے جن کی اس ملک میں سرگرمیوں پر پابندی ہے۔
وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے علیم خان یاسین گالدیف کے حوالے سے کہا کہ قازقستان افغانستان کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
ضیا احمد توکل نے X پر کہا کہ قازقستان کی سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پر امارت اسلامیہ افغانستان کو کالعدم گروپوں کی فہرست سے نکال دیا ہے جن کی سرگرمیوں پر اس کی سرزمین پر پابندی ہے اور وہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور سیاست کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
ایک سیاسی تجزیہ کار شاکر حیات کااس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومتیں بین الاقوامی سطح پر اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں۔ قازقستان کے قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ افغانستان اسے اور اس کے آس پاس کے ممالک کے لیے کسی قسم کا خطرہ پیدا نہ کرے۔ اسی طرح طالبان کو بھی قانونی حیثیت کی ضرورت ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More