کیف (پاک ترک نیوز)
روس کی جانب سےیوکرین بھر میں شہروں کو نشانہ بنانے والے ایک اہم حملے کے بعدیوکرینی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہان حملوں میں استعمال کئے جانے والے کےایچ۔22سپر سونک کروز میزائل میں سے کسی ایک کو بھی روکنے میں ناکام رہےہیں۔
یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری احنات نے اپنے تازہ میڈیا انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ ملک کے فضائی دفاعی یونٹ حملے کے دوراناستعمال کیے گئے کےایچ۔22سپرسونک کروز میزائلوں میں سے کسی کو بھی ناکام بنانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ کےایچ۔22میزائل 4,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور بنیادی طور پر بیلسٹک ٹریجیکٹری کا استعمال کرتا ہے۔اس روکنے کے لئے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم سمیت مداخلت کے منفرد ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے۔کیف پہلے ہی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم استعمال کررہا ہے۔ تاہم ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ دفاعی نظام زیر بحث روسی میزائل کو روکنے میں کیوں ناکام رہا ہے۔جبکہ جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی افواج نے یوکرین پر تقریباً 300 میزائل داغے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی بھی میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے نہیں روکا ۔
یاد رہےکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کھلےطور پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو موثربنانے کے لیے مغربی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے میں درپیش چیلنجوں کا اعتراف کیا ہے۔