لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری شہید

بیروت(پاک ترک نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ 57 سالہ صالح العروری سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔حماس نے صالح العروری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب حماس کے نائب سربراہ کے قتل پر سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ صالح العاروری کی شہادت اور قربانی نے ہمیں نئی طاقت اور قوت بخشی ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت حماس کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
یاد رہے کہ صالح العروری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1966 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں پیدا ہوئے۔
وہ 15 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد طویل عرصے سے لبنان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
امریکی حکومت نے 2015 میں صالح العروری کو “عالمی دہشت گرد” قرار دیا تھا اور انکے بارے میں معلومات دینے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More