امریکی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کی بحیرہ روم سے امریکہ واپسی کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے اپنے سب سے بڑے بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے غزہ میں جنگ اور خطے کی صورت حال کے پیش نظر اپنے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری بیڑے کو واپس امریکہ لے جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ امریکہ کا سب سے بڑا جنگی اثاثہ جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ جے فوری بعد امریکہ نے خطے میں اسرائیلی دفاع اور اپنے مفادات کے تفظ کے لئے بھیجا تھا لیکن اب اسے واپس بلا لیا گیا ہے اور جیرالڈ فورڈ اپنے بنیادی اور اصلی گھر نورفولک ورجینیا میں کچھ دیر رکے گا اور پھر اگلی منزلوں کی تیاری کرے گا۔اس بحری بیڑے کی واپسی کے بعد بھی امریکہ اس علاقے میں تباہ کن ہتھیاروں اور فوجی قوت کو برقرار رکھ سکھے گا۔
جیرالڈ فورڈ نے بحیرہ روم میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ گذارا ہے۔ اسکی واپسی سے پہلے اسے حوثیوں کے حملوں سے پیدا شدہ صورت حال کا سامنا رہا ۔ اسکی وجہ سے سمندری ٹریفک کو کافی تحفظ ملا رہا۔
امریکہ کی طرف سے بحری بیڑہ واپس لے جانے کے اعلان کے باوجود کوئی متعین تاریخ نہیں دی ہے کہ بحری بیڑہ کب امریکہ پہنچے گا۔ تاہم اس سے آنے والے دنوں میں امریکی سٹریٹجی کی تبدیلی کا تاثر بن سکتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More