تہران (پاک ترک نیوز)
ایران نے ملک میں منشیات کی لعنت کی روک تھام اور ایران کو منشیات کی اسمگلنگ کے روٹ کے طور پر استعمال کرنے کے منفی عمل کی بیج کنی کے لئے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے نو سزا یافتہ منشیات کے اسمگلروں کو پھانسی دی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمال مغربی صوبے اردبیل کی ایک جیل میں تین افراد کو "ہیروئن اور افیون کی خرید و فروخت” کے الزام میں پھانسی دی گئی۔جبکہ دیگر چھ افراد کو "میتھمفیٹامین، ہیروئن اور بھنگ” کی سمگلنگ کے الزام میں الگ الگ پھانسی دی گئی۔
یران افغانستان اور یورپ کے درمیان افیون کی اسمگلنگ کے ایک بڑے راستے پر واقع ہے اور اس میں گھریلو افیون کے استعمال کی دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔2021 کے اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یونیڈو) کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایران میں 2.8 ملین افراد منشیات کے عادی ہیں۔
ایرانی حکومت کاا کہنا ہے کہ پھانسی مکمل قانونی کارروائی کے بعد ہی دی جاتی ہے اور یہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک ضروری رکاوٹ ہے۔ جبکہ ایمنسٹی کے مطابق ایران دنیا میں چین کےبعدبڑے جرائم کی پاداش میں سزائے موت دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔