بجلی مزید 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4روپے 12پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔
نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔
سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں ، موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More