بماکو (پاک ترک نیوز) مالی کو مشہور ترک جنگی ڈرونز Bayraktar TB2کی کھیپ موصول ہو گئی ۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران ترک جنگی ڈرون Bayraktar TB2 بغیر پائلٹ جنگی فضائی گاڑیوں (UCAVs) کی کھیپ مالی کے سپرد کی گئی ۔ تقریب میں مالی کے عبوری رہنما کرنل اسمی گوئٹا نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ مالی کے دارالحکومت بماکو کے مرکز سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں واقع مودیبو کیتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تارمیک پر چھ TB2s ڈرونز کو حکام حوالے کیا گیا ۔
اس سے قبل پچھلے برس مارچ میں TB2ڈرونز مالی کے حوالے کئے گئے تھے ۔ویڈیوزمیں مبینہ طور پر مالی کی فوج کو مسلح دہشت گرد گروپوں کے خلاف ترک ڈرون استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مغربی افریقی ملک مالی کو دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔