گزشتہ برس 8لاکھ 60ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے ملک چھوڑ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) گزشتہ برس 2023میں روزگار کی تلاش میں پاکستانی کی بڑی تعداد بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیاد ہ ہے۔
بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سامنے آ نے والے اعدادوشمار کے مطابق 8لاکھ 62ہزار 625پاکستانیوں نے سال 2023ء میں بیرون ملک نوکریوں کے لئے خود کو رجسٹر کروایا۔
2022میں 8لاکھ 32ہزار 339پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015میں یہ تعداد 9لاکھ 46ہزار 571تھی۔ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3لاکھ 85ہزار 892لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے۔
ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ 96ہزار 575ڈرائیورز، 8ہزار 741انجینئرز، 7ہزار 390اکاؤنٹنٹس، 3ہزار 486ڈاکٹرز اور 1533ٹیچرز شامل ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22ہزار 760افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45ہزار 687افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔3لاکھ 14ہزار 932افراد بھی سکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے، 86ہزار 593افراد سیمی سکلڈ جبکہ 3لاکھ 95ہزار 653افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی۔
2023میں 4لاکھ 26ہزار 951افراد سعودی عرب، 2لاکھ 29ہزار 894افراد متحدہ عرب امارات، 55ہزار 112افراد قطر، 60ہزار 46افراد عمان، 20ہزار 905افراد ملائیشیاء، 13ہزار 345افراد بحرین، 2914افراد یونان، 4ہزار 947افراد رومینیا اور 4307افراد عراق منتقل ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More