پنجاب میں انتخابات کیلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈ منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں عام انتخابات 2024میں فول پروف انتظامات اور سکیورٹی کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مناواں میں پنجاب کینسر کیئر ہسپتال کے قیام کے لیے 8 ارب روپے فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پرامن ماحول کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام جماعتوں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام جماعتوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے گی۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو جلسہ کرنے اور بینرز و پوسٹر لگانے کی اجازت ہوگی تاہم قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More