پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا۔
پلازہ میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرا لیا گیا تھا۔صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔
شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرزآ گ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں ۔آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں جل گئیں، شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہلکاروں کیساتھ پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ حکام کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سابقہ پوسٹ