نیوزی لینڈ کی پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے اپریل میں پاکستان آمد متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ایس ایل کے اختتام کے بعد اپریل میں نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان متوقع ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔
قومی کھلاڑی مارچ میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل کا نویں ایڈیشن 17 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم 4میچوں پر مشتمل سیریز مئی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم نیوزی لینڈ سیریز کے بعد اپنا اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب مئی 2024 میں کھیلے گی۔ پہلا میچ لیڈز میں 22 مئی کو، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی کو کارڈف اور سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ شاہینوں اور کیویز کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ نے 1-4 سے اپنے نام کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More