غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی افواج کے حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 24 گھنٹوں کے دوران پورے انکلیو میں کم از کم 183 افراد ہلاک اور 377 زخمی ہوئے ہیں۔
خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں اور عوامی سہولیات کو اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا جب اسنائپرز نے الامل ہسپتال سے نکلنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) غزہ میں اس کی مبینہ نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف "عارضی اقدامات” کے لیے جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت اسرائیل کو فلسطینی سرزمین کے خلاف اپنی جارحیت روکنے کا حکم دے سکتی ہے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 26,083 افراد ہلاک اور 64,487 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔