میرانشاہ: (پاک ترک نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ سے محسن داوڑ کے کچھ ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ کینٹ گیٹ کے سامنے احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جارہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔