جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آئی پی پی کی سربراہی سے بھی مستعفی

لاہور(پاک ترک نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین مستعفی ہوگئے ساتھ ہی انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا بھی اعلان کردیا۔
جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئندہ چند برس میں پاکستان مستحکم ہو، ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں، سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کرتا ہوں، آئی پی پی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دو نشست سے کھڑے ہوئے تھے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More