ترک صدر اردوان مصرکے تاریخی دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے منقطع تعلقات کے بعد اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی میزبانی کیلئے تیارہیں ۔
قاہرہ اور انقرہ نے گزشتہ سال اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر تعلقات کی بحالی کے لیے سفیروں کی تعیناتی کے بعد اردوان کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔
ترک صدر نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔دورے کے موقع پر معیشت، تجارت، سیاحت، توانائی اور دفاع سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More