بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں،پرویز الہی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔ ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔
پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More