اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔
قراداد کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔
سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔