7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں 40 فلسطینی صحافی اسرائیل کے زیر حراست

رام اللہ (پاک ترک نیوز) 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں 40 فلسطینی صحافی اسرائیل کی حراست میں ہیں۔
قیدیوں کے امور کے گروپوں نے بتایا کہ گذشتہ اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 40 فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی تحویل میں لیا گیا ہے۔
کمیشن آف ڈیٹینیز افیئرز اور فلسطینی قیدی سوسائٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 61 صحافیوں کو حراست میں لیا، جن میں سے 21 کو رہا کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں تین خواتین صحافی بھی شامل ہیں، جبکہ 23 صحافیوں کو اسرائیل کی انتظامی حراست کی بدنام زمانہ پالیسی کے تحت بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں رکھا گیا ہے۔
7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے خلاف مہلک فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں کشیدگی عروج پر ہے، جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے۔
فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ علاقے میں اب تک کم از کم 435 فلسطینی ہلاک، 4700 زخمی اور 7630 دیگر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More