انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کا آج سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کا آج سے شروع ہوگا۔
• ٹورنامنٹ کا لاہور لیگ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
افتتاحی انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 آج سے لاہور میں شروع ہونے والا ہے، اس کے بعد اسلام آباد اور کراچی لیگ 23 مارچ سے شروع ہوں گے ٹورنامنٹ کے لاہور لیگ کے میچز ایل سی سی اے سے قذافی سٹیڈیم لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شرکت کریں گے۔ چیئرمین ٹرافی کی نقاب کشائی اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
لاہور لیگ کے 21 میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی مسابقتی کرکٹ کی نمائش کی جاسکے۔ پورے ٹورنامنٹ کے بال بائے بال لائیو سکور کارڈز CricHQ پر دستیاب ہوں گے۔
حصہ لینے والی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم کے ہوم اور اوے ڈریسنگ رومز استعمال کریں گی جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے، جب کہ ٹورنامنٹ کی وکٹیں اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ذریعے تیار کی جائیں گی۔
پی سی بی نے تماشائیوں کو کھیل دیکھنے کے لیے مفت داخلے کی اجازت بھی دی ہے اور فضل محمود انکلوژر کو کھیل شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کھول دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا اسلام آباد لیگ 23 مارچ سے میثم کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ کراچی کے میچز عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد اور آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More