دولت پور(پاک ترک نیوز) زمین کے تنازع پر فائرنگ کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
نوابشاہ کے علاقے دولت پور کے گاؤں واحد ڈاہری میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
نعشوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔