گیس کی قیمت میں 155فیصد اضافے کا امکان ،اوگرا آج سماعت کرے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر گیس کی قیمت میں 155فیصد تک بڑے اضافے کا امکان ،اوگر آج سماعت کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 500 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا جس پر اوگرا آج لاہور میں سماعت کرے گا۔
سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔
کل سماعت کے دوران گھریلو صنعتی سیکٹر گیس نہ بڑھانے پر دلائل دیں گے۔ ماضی میں کبھی بھی اسٹیک ہولڈرز کی سنی نہیں گئی بلکہ ہمیشہ کمپنی کے کہنے پر قیمت بڑھائی جاتی رہی ہے اور اوگرا سماعت صرف قانونی کارروائی پوری کرنے کا ذریعہ ہے۔
آئی ایم ایف کے مظالبے پر یکم جولائی سے ہر صورت گیس قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More