ڈی جی سپورٹس پنجاب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہدعلی کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہدعلی نے ملاقات کی۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالی ملاقات میں ہاکی کی بحالی اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، قومی کھیل کی بحالی کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کر رہے ہیں۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے ایونٹس بھی کروائے جائیں گے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل، جلدافتتاح کیا جائے گا۔ قومی کھیل کے فروغ کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More