لاہور(پاک ترک نیوز) وزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔
قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا مشن! وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے ہاکی سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں ۔اولمپئن خواجہ جنید نے ہاکی بحالی پروگرام پر بریفنگ دی۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مختلف کھیلوں کے لئے پنجاب لیگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔پنجاب لیگ میں 15 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا۔
ہاکی کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہےپنجاب میں ہاکی کے ضلعی سطح پر سینٹرز بنائے جائیں گے۔پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت لانگ ٹرم پلاننگ، سہولیات کی فراہمی اور وسائل کی فراہمی ہے۔سپورٹس کلچر کا فروغ ہی صحت مند معاشرے کا فروغ ہے۔تمام سپورٹس ویٹرنز، کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کی ترقی کے لئے تجاویز دیں۔