اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے متعلق گفتگو کی گئی، فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، آذربائیجان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے سٹارٹ اپس کے تبادلے سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں آذربائیجان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی طرف گامزن ہے۔