شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔
سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سے قبل آرام دینا چاہتی ہے۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں اور مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار کم ہو گئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میں قومی ٹیم کے معاملات میں لابنگ کرتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا چیئرمین ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور انسان مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟ میرے منہ سے یہ بات مجھے ہی اچھی نہیں لگے گی کہ میں اپنے کسی بندے کو سپورٹ کروں۔
انہوں نے کہا کہ میں محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ ماہ سے کہہ رہا ہوں اسے وائٹ بال کا کپتان بنا دیں اور ریڈ بال کی کپتانی بابر اعظم کو کرنے دیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More