مقبوضہ بیت المقدس(پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔
اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اور حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشتگردی کے الزام میں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی بھی شامل ہے۔
اسرائیلی پولیس ترجمان نے صباح عبدالسلام کے گھر سے ایسی دستاویزات اور دیگر سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کا نوجوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔