ٹام بلنڈل اور رزیک فاولکس انجریز کا شکار ایلن اور ایڈملن کی جگہ کیوی سکواڈ میں شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو فن ایلن کمر اور ایڈم ملن ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث کیوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا،ٹام بلنڈل نے گذشتہ سال بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، زیک فولکس ڈیبیو کے منتظر ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے بیشتر اسٹار کرکٹرز سے محروم سکواڈ کا اعلان کیا تھا،راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، میٹ ہینری،ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور گلین فلپس نے آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی، ڈیون کونوے فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت نہیں جاسکے،وہ پاکستان سے سیریز کیلیے بھی دستیاب نہیں ہیں۔
ول ینگ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ٹام لیتھم گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ٹور سے دستبردار ہوئے، ٹم ساؤدی کو کام کا بوجھ دیکھتے ہوئے آرام دیا گیا،اب فن ایلن اور ایڈم ملن بھی گذشتہ روز اسکواڈ کے ہمراہ روانہ نہیں ہوسکے،دونوں ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے۔
ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں گذشتہ ٹی 20ورلڈ کپ سے اچھا پرفارم کررہے تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا جو آج رات اسلام آباد پہنچے گا ، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More