چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کی معیشت نے سال کے پہلے تین مہینوں میں توقع سے زیادہ تیزی سے ترقی کی۔
چین کے قومی ادارے برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ، سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 29629.9 بلین یوآن تھا جس میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فیصد کا ماہانہ اضافہ ہوا۔
NBS کے اعداد و شمار کے مطابق، سیکٹر کے لحاظ سے، صنعتی پیداوار اور زراعت میں بالترتیب 6.1 فیصد اور 3.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خدمات میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔
NBS نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور صدر شی جن پنگ کی "مضبوط قیادت” میں معیشت نے "اچھی شروعات” کی ہے۔
شماریات ایجنسی نے کہاہے کہ نتیجتاً، پالیسیاں اثر انداز ہوتی رہیں، پیداوار اور مطالبات مستحکم رہے اور اس میں اضافہ دیکھا گیا، روزگار اور قیمتیں عام طور پر مستحکم رہیں، مارکیٹ کا اعتماد بڑھتا رہا، اور اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئی پیش رفت کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More