اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہوگا ۔وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
حج فلائٹ آپریشن 9مئی سے 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔
کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ سروس ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔حج فلائٹ آپریشن میں 4 ائیر لائنز سعودی ائیرلائن، پی آئی اے، سیرین اور ائیر بلیو حصہ لیں گی۔
جن ائیرپورٹس پر حج پروازیں آپریٹ ہوں گی ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان شامل ہیں۔ پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔