بجلی کی قیمت میں2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔
سنٹر ل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی اے )نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی، اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔
مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی۔
یاد رہے نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More