سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ایلون کی ٹیسلا کمپنی چینی الیکٹرک گاڑیوں سے مقابلے کیلئے اپنی کاروں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبورہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق ٹیسلا کی جانب سے امریکہ کے بعد چین میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں میں 2ہزار ڈالر تک کم کردی ہیں تاکہ سستی چینی الیکٹرک گاڑیوں سے مقابلے کرسکے ۔
چینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایلون مسک کی الیکڑک گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے چین میں نئے ماڈل 3 کی ابتدائی قیمت کو 14,000 یوآن ($1,930) کم کرکے 231,900 یوآن ($32,000) کر دیا۔
Tesla نے ماڈل Y کی ابتدائی قیمت، اب 249,900 یوآن، ماڈل S کا باقاعدہ ورژن 684,900 یوآن اور ماڈل S Plaid کی 814,900 یوآن میں اسی طرح کی کٹوتی کی ہے۔ ریگولر ماڈل X کی قیمت اب 724,900 یوآن اور اس کے پلیڈ ویرینٹ کی قیمت 824,900 یوآن ہے۔