امریکی حکومت کےدوغلے پن کی ایک اور مثال روسی بنکوں سے لین دین میں پھر توسیع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی محکمہ خزانہ کے جنرل لائسنس کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے روسی بینکوں کے ساتھ توانائی سے متعلق لین دین کرنے کی اجازت کو یکم نومبر 2024 تک بڑھا دیا ہے جس پر امریکی پابندیاں عائد تھیں۔
امریکہ کے دوغلے پن کییہ تازہ مثال گذشتہ روز سامنے آئی ہے ۔ امیکہ ایک جانب دنیا بھر کے ملکوں کو روس کے ساتھ لین دین خصوصاً روسی بنکوں سے اشتراک سے روکنے اور ایسا کرنے والوں پر پابندیاں لگانے میں دیر نہیں کرتا ۔مگر دوسری جانب اپنے یورپی اتحادیوں کو نوازنے کے لئے انہیں روسی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر ادائیگیوں کے لئے روسی بنکوں سے لین دین میں مسلسل چھوٹ ددیتا آ رہا ہے۔ اور اب اس چھوٹ کی مدت میں پھر چھ ماہ کی توسع کر دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق جن بنکوں کے ساتھ لین دین کی اجازت میں توسیع کی گئی ہے ان میں روس کےمرکزی بینک سمیت آٹھ دیگر بنک اور ساتھ ہی انکی 50فیصد سے زائد ملکیت کی حامل کوئی بھی تنظیم شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More