ترکیہ کا غزہ جنگ بندی تک اسرائیل سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کا کہناہے کہ غزہ جنگ تک اسرائیل سے تجارت نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات کا کہناہےکہ غزہ جنگ بندی تک اسرائیل سے تجارت نہیں کریں گے۔
ترک وزیر تجارت عمر بولات نے کہا کہ انقرہ کی جانب سے اپنی تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے بالکل فرضی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ کی تجارتی پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہو جاتی اور خطے میں انسانی امداد کی ترسیل محفوظ نہیں ہو جاتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More