واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک ہنگامی دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے ہیں۔ جس کے دوران وہ واشنگٹن سے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کے معاملات پر بات چیت کرکریں گے۔
امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میںذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلنکن یوکرینی باشندوں کوامریکہ اور اتحادیوں کے تعاون کی یقین دہانی کروانے گئے ہیں جو ظاہر ہے کہ بہت مشکل وقت میں ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بلنکن کے ساتھ سفر کرنے والے نامہ نگاروں کو بریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں سیکرٹری کا مشن واقعی اس بارے میں بات کرنا ہے کہ کس طرح ہماری اضافی امداد کو ایک بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے گا تاکہ یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد ملےاور انہیں میدان جنگ میں تیزی سے پہل کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کیف کو 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ مجموعی طور پر، پینٹاگون کے مطابق بائیڈن کی صدارت کے آغاز کے بعد سے امریکہ نے یوکرین کے لئےسلامتی کی مد میں 51.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔ جس میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 50.6 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم بھی شامل ہے۔